Hina4islam
Gender : Posts : 15 Points : 48 Reputation : 0 Join date : 2010-10-10
| Subject: کیا حلالہ کرنا اور کروانا باعثِ اجر و ثواب ہے؟ Fri Oct 22, 2010 5:47 pm | |
| کیا حلالہ کرنا اور کروانا باعثِ اجر و ثواب ہے؟ صدیاں گزر جانے کے بعد علم و آگہی کے اس دور میں حلالہ کے اثبات اور جواز کے علمبردار آج بھی موجود ہیں بلکہ اس پر بھرپورطورپرعمل پیرابھی ہیں۔ نتیجتاً وہ امتِ مسلمہ کی اخلاقی تباہی اور زہنی انتشار کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ جبکہ اسلام کی عفت مآب بیٹیوں کی حرمت کی پاسداری کیلئےلاکھوںفرزندانِ توحید کی قربانیاں اور اُن کی تڑپتی ہوئی لاشوں کا تصور مسلمانوں کی شاندار تاریخ کا حصہ ہے۔ مگر یہ بہنیں آج حلالہ کے نام پر اپنی لُٹتی ہوئی عزتوں پر فریاد رَسی کر کہ ہم سے پوچھ رہی ہیں کہ: تم نے اب تک فحاشی کے اِس سیلاب کے سامنے بند باندھنے کے لئے کیا کردار ادا کیا؟ آئیے۔۔۔۔۔آگےبڑھئیے۔۔۔۔۔۔ عزتوں کے تحفط کے لئے مال،علم اورقلم سے اس جہاد میں شامل ہو کر اپنا حصہ ڈالئیے۔ اگرآپ کی رسائی اِس کتاب تک ہو چکی ہے تو میں آپ کو اللہ کا واسطہ دے کر آپ سے فریاد کرتی ہوں کہ اس کتاب کو ضرور پڑھئیے گا تاکہ کل کو خدا نا خواسطہ کہیں آپ کے گھر میں یہ حلالہ رحمت و برکت کا رُوپ دھار کر داخل ہونے لگے تو آپ اپنا بچاؤ کر سکیں پھرناکہنا ہمیں تو اس کا معلوم ہی نہ تھا Download link | |
|