rajsab VIP Member
Gender : Posts : 97 Points : 273 Reputation : 39 Join date : 2010-03-17
| Subject: Google's new Social network Buzz Sat Apr 17, 2010 5:12 pm | |
| گوگل نے’ بز‘ نامی ایک سوشل نیٹورکنگ سائٹ کا افتتاح کیا ہے۔
گوگل کی ای میل سروس ’جی میل‘ سے منسلک یہ سماجی نیٹورکنگ سائٹ فیس بُک اور ٹویٹر سے مقابلہ کرے گی۔ فیس بُک کی سائٹ سنہ دو ہزار چار میں شروع کی گئی تھی اور اب اس کو تقریباً چالیس کروڑ افراد استعمال کرتے ہیں اور یہ دنیا کی سب سے بڑی سوشل نیٹورکنگ سآئٹ ہے۔
توقع کی جا رہی ہے کہ جی میل استعمال کرنے والے تو ضرور ’بز‘ کا استعمال کرنا پسند کریں گے۔ اس وقت تقریباً سترہ کروڑ لوگ جی میل استعمال کرتے ہیں۔
صحافیوں کا کہنا ہے کہ یوں معلوم ہوتا ہے کہ اس سوشل نیٹورکنگ سائٹ کا افتتاح کر کے گوگل اس کوشیش میں ہے کہ انٹرنیٹ کی سماجی سرگرمیوں میں وہ فیس بک کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکے۔ ٹیکنولوجی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ بز میں کئی نئی سہولتیں ہیں جو شاید لوگوں کو اس کی طرف لے آئیں۔ ان میں موبائل فون کے صارفین کے لیے کئی اہم سہولتیں شامل ہیں۔
بز استعمال کرنے والے موبائل فون کے ذریعے یہ معلومات بھیج سکتے ہیں کہ وہ کس قت کہاں ہیں۔ اپنی پوزیشن کا اطلاع کرنے کے بعد وہ نہ صرف دیگر مقامی سہولتوں کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں بلکہ یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ مختلف فورمز پر اس علاقے کے لوگ کس طرح کی باتیں کر رہے ہیں۔ گوگل کا کہنا ہے کہ ’اس طرح سے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ محلے میں لوگ کیا کچھ کہہ رہے ہیں۔‘
اس نئی ویب سائٹ میں ٹویٹر جیسی سہولتیں بھی موجود ہیں۔ ٹیوٹر کی طرح آپ بز پر بھی کسی شخص کے ’فالوؤر‘ بن سکتے ہیں۔
یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ گوگل نے سماجی نیٹورکنگ سائٹ شروع کی ہو۔ سنہ دو ہزار چار میں اس نے ’اورکٹ‘ نامی ویب سائٹ شروع کی تھی جو بھارت اور برازیل جیسے ممالک میں کامیابی کے باوجود فس بُک کا مقابلہ نہ کر سکی۔
| |
|